کرسمس: 29.63 ارب کی ڈکیتی!!
کرسمس کے موقع پر جب پورا جرمنی خوشیوں اور تقریبات میں مشغول تھا، نامعلوم چوروں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ایک ایسی واردات کی جو جرمنی کی تاریخ کی ایک بڑی بینک ڈکیتی قرار پائی۔
یہ واقعہ جرمن شہر گیلزنکیرشن (Gelsenkirchen) میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں بینک کے ساتھ واقع پارکنگ گیراج سے ایک خفیہ سرنگ کھودی اور زیرِ زمین موجود اسپارکاس بینک (Sparkasse) کے والٹ تک رسائی حاصل کر لی۔ چور نہایت خاموشی اور مہارت سے سیکڑوں سیف ڈپازٹ بکس توڑ کر نقد $SOL رقم، سونا اور قیمتی اشیاء لے اڑے۔
پولیس اور بینک حکام کے مطابق لوٹے گئے مال کی مالیت نوے ملین یورو بتائی جا رہی ہے۔ جو تقریباً 29,630,000,000 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ واردات کا انکشاف تعطیلات کے بعد اس وقت ہوا جب والٹ $XRP میں نقب اور تباہ شدہ لاکرز دیکھے گئے۔
جرمن میڈیا نے اس ڈکیتی کو “او شنز الیون طرز کی واردات” قرار دیا ہے، جب کہ پولیس نے اسے ملک کی بڑی بینک ڈکیتیوں میں شمار کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ خوشیوں کے تہوار میں ہونے والی اس خاموش واردات نے جرمنی کے سیکورٹی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
#CPIWatch
#WriteToEarnUpgrade